13 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج ایران کے شہر اراک کی "شازند ریفائنری " میں مشرق وسطی میں پٹرول کے پیداوار کےلئے سب سے بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔

ابنا: اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شازند ریفائنری میں روزانہ 16میلین لیٹر پٹرول اور 12میلین لیٹر ڈیزل کی پیداوار ہوگی۔ اس ریفائنری میں پیدا ہونیوالا پٹرول ،یورو 4 اور یورو 5 اسٹینڈرڈ کے مطابق ہوگا جبکہ اس میں ماحولیات کو نقصان نہ پہنچانے والے قوانین کا بھی لحاظ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت احمدی نژاد نے اس موقع پر گندھک پیدا کرنے کےلئے بھی ایک منصوبے کا افتتاح کیا جس کی تکمیل سے گندھک کی پیداوار 50ٹن سے روزانہ 600ٹن تک بڑھ جائے گی۔صدراحمدی نژاد نے آج اراک میں کئی دوسری تعمیراتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

.....

/169